کانپور:؛اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کانپور میں شہیدہونےو الے 8پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے لئےمالی تعاون کے طور پر ایک۔ایک کروڑ روپئے اور اہل خانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔
مالی تعاون کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس واردات کے مجرمین کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ایک کروڑ روپئے کے ساتھ ہر ایک کے اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے اور انہیں غیر معمولی پنشن بھی دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کےا ہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
یہ اعلان جمعہ کو یہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ پولیس لائن میں شہیدوں کو تعزیت پیش کرنے کے بعد کیا۔جوپولیس والے مارے گئے ہیں ان میں ایک ڈی ایس پی، تین سب انسپکٹر شامل ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ پولیس نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور اس واردات میں ملوث مجرمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائےگا۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ‘مجرمین میں سے دو پولیس کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں مارے گئے اور کچھ ہتھیار جوکہ پولیس اہلکار سے لوٹے گئے تھے اسے برآمد کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ،انڈسٹری کے وزیر ستیش مشرا کے ساتھ شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔
پولیس لائن پہنچنے نے پہلے وزیر اعلی نے اسپتال کو دورہ کیا جہاں انہوں نے اس واردات میں زخمی 6پولیس اہلکار اور ایک ہوم گارڈ کی عیادت کی ۔شہید ہونے والے پولیس جوانوں میں سرکل افسر دیویندر مشرا،جو وکاس دوبے کے مکان پر چھاپہ مارنے والی ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔اس کے علاوہ سب انسپکٹر مہیش چندرا یادو، انیپ کمار سنگھ،نیبولال اور کانسٹیبل جتیندر، سکتان سنگھ، ببلو اور راہل شامل ہیں۔