کانپور: محمدی یوتھ گروپ ۲۲؍مارچ سے مسلسل مزدوروں ، بے سہاروں کو کھانا،غریبوں کو راشن ومریضوں کو دواتقسیم کرنے کاکام کررہاہے۔گروپ کے صدر اخلاق احمدڈیوڈنے بتایاکہ جنتاکرفیو لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے گروپ ۲۲؍ مارچ سے کانپور شہر میں یومیہ مزدوروں ، بے سہاروں کو کھانا،غریبوں کوراشن کی کٹ ، مریضوں کو ہفتہ بھر کی دوائیں اور بھوکوں کا کھاناکھلاکر انسانیت کی خدمت کررہاہے۔
اخلاق احمد ڈیوڈ نے کہاکہ ہمارے گروپ کے لوگ شہر کے مختلف علاقوں میں ایسےلوگوں کی مدد کرنے کےلئے دن رات خدمت میں لگے غریب ،مزدور ،بے سہارا کی خدمت کرنے کے ساتھ ہی بھوکے پیاسے جانوروں وپرندوں کو داناپانی کھلانے کاکام مسلسل کررہاہے۔گروپ کی پوری ٹیم دوپہر، شام ورات کو اپنے ہاتھوں سے کھانا تیار کرکے پیکنگ کرکے پیدل اور اپنے دوپہیہ ،چار پہیہ گاڑیوں سے الگ الگ علاقوں میں نکلتے ہیں اور غریبوں کی فہرست بناکر اس کی تصدیق کرکےان کے گھروں میں راشن کٹ پہنچانے اور جومریض اپنی دوا کا پرچہ دے جاتے ہیں ان کو ایک ہفتہ کی دوا فراہم کراکر ان کی مدد کررہے ہیں۔ محمدی یوتھ گروپ کی ٹیم میں اخلاق احمد ڈیوڈ، حاجی محمد شعبان ،احسان خان ،محمد رضاخان وغیرہ لوگ شامل ہیں۔