کانپور:06جون(یواین آئی) اہانت رسولؐ کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے اترپردیش کے ضلع کانپور کے بیکن گنج تھانہ علاقے میں ہونے والاپرامن مظاہرہ میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس نے پیر کو آئی ٹی ایکٹ کے تحت مزید ایک ایف آئی درج کی ہے۔
جس کے بعد اس معاملے میں ایف آئی آر کی کل تعداد 4ہوگئی ہے جبکہ پولیس ابھی تک 38افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔
پولیس کمشنر وجئے سنگھ مینا نے پیر کوبتایا کہ پرتشدد واقعہ کے ضمن میں 36نامزد اور 1000نامعلوم افراد کے خلاف کل4ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔