معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کی سوچ اور ویژن کے مطابق چلایا جائے۔ نہایت افسوس کےساتھ کہنا پڑ رہا ہے کراچی کے وسائل کو لوٹنے کا معاملہ ہوتو ہر جماعت کراچی کی ٹھیکیدار بن جاتی ہے اور جب کراچی کی تباہی کا سوال کیا جائے تو سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال کر بھاگ نکلتے ہیں،
کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں 12اور 20سال سے حکومت کرنے والے اور عوام کے خون پسنے کی کمائی کو دبئی اور لندن بھیجنے والوں کو صبح سے شام تک جھوٹ بولنے میں شرم بھی نہیں آتی۔کراچی کو کوڑے کا ڈھیر بنانے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کر یں گے۔