ممبئی، 11 مارچ (یو این آئی) اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے ۔
کرینہ کپور نے اپنے کیرئیر میں تقریباً سبھی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کبھی کسی فلم میں نہیں دکھائی دیں جبکہ ان کے پرستار انہیں ان کی بہن کرشمہ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔









