کرناٹک کے رائچور ضلع باگلکوٹ کے ہناگل شری کماریشور ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں سن کر سبھی حیران ہیں۔ اسپتال میں ایک مریض کے پیٹ سے 187 سکّے نکالے گئے ہیں۔ پیٹ سے برآمد کیے گئے سکّوں میں 5 روپے کے 56 سکّے، 2 روپے کے 51 سکّے، اور 1 روپے کے 80 سکّے شامل ہیں۔ مریض کے پیٹ سے جو سکّے نکلے ہیں اس کا وزن 1.2 کلوگرام ہے۔ اگر دیکھا جائے تو مجموعی طور پر 462 روپے کے سکّے شخص کے پیٹ سے نکالے گئے۔









