کابل، 24 دسمبر ؛ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے عالمی برادری سے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی ۔
مسٹر کرزئی سے جب سی این این کےانٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا دنیا کو طالبان کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’یہ ضروری ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’یقینی طور پر ایسی مثالیں ہوں گی جہاں انہیں (بین الاقوامی برادری) زمینی سطح پرکام کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ طالبان اب ملک میں حقیقی طاقت میں ہیں ۔ اس لیے انہیں (عالمی برادری) افغان عوام تک پہنچنے کے لئے، افغان عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے ان کو (طالبان) کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
طالبان نے اگست میں افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی برسوں کی فوجی موجودگی مکمل ختم ہونے کے بعد اگست میں اقتدار پر قبضہ کر لیا۔