یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست اترپردیش کے کاس گنج میں اے بی وی پی کارکنوں کی ترنگی یاترا کے دوران مسلم نوجوانوں سے جھڑپ کے بعد علاقے کا ماحول جہاں پر کشیدہ ہوگیا ہے وہاں پردو روز قبل رات کے وقت اپنے حاملہ اہلیہ کے ساتھ دواخانے کو جارہے اکرم نامی ایک مسلم نوجوان پر کچھ شرپسندوں نے حملہ کردیا۔
حملہ آوروں نے بڑی بے رحمی کے ساتھ اکرم کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس واقعہ میں وہ ایک اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوگئے۔ اکرم نے اس واقعہ پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام مسلمانوں اور ہندو بردران وطن سے امن کی اپیل کی ہے ۔
اکرم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پہلے ہم انسان ہیں اس کے بعد ہندو اور مسلمان ہونے کی بات آتی ہے ۔
اکرم نے ان اللہ کاشکر ادا کرتے ہوئے ان شرپسندوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے ان کی جان بخشی ہے۔ اکرم کا کہنا ہے کہ حملہ آور اس قدر وحشت برپا کررہے تھے انہیں یقین بھی نہیں ہورہاتھا کہ وہ زندہ بچ پائیں گے۔دیکھیں اکرم کا یہ ویڈیو