کشی نگر:30مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے فاضل نگر میں اثر و رسوخ رکھنے والے افرادکی غیر قانونی ملکیت کو مقامی انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کردیا۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے پیر کو دی گئی جانکاری کے مطابق فاضل نگر میں پٹہیروا تھانہ علاقے کے اشوگواں گاؤں میں ریونیو دستاویزات میں درج پوکھری پر غیر قانون تعمیر کام کو بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا۔
موصول اطلاع کے مطابق گاؤں کے پوکھر پر مقامی باشندہ کرپاشنکر سنگھ،ہریندر سنگھ،رما شنکر سنگھ و امیش سنگھ کے ذریعہ غیر قانونی طور سے قبضہ کر کے دو منزلہ مکان بنوالیا تھا۔