کشی نگر: کشی نگر پولیس نے پیر کی دیر رات انکاونٹر میں ایک انعامی بدمعاش کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل کی کوشش، لوٹ مار سمیت نصف درجن سنگین جرائم میں مطلوب مجرم ہمانشوں یادو کی تلاش میں پولیس کافی وقت سے تھی۔
ھانہ نیبوا نورنگیا کے انراہی چوراہے کے قریب مجرم کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا۔ جب پولیس نے ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا تو وہ گولی چلا کر بھاگنے لگا۔
جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی گولی چلائی اور وہ زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی مجرم کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔
ہمانشو مؤ کے مرزا پور تھانہ رانی پور کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف قتل، ڈکیتی، گینگسٹر سمیت سات مقدمات درج ہیں۔ کشی نگر پولیس اس سال ضلع میں درج ڈکیتی اور قتل کی کوشش کے ایک کیس میں اس کی تلاش میں تھی۔