نئی دہلی، 5 اگست (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 35 ’اے‘ کو ختم کرنے کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
صدر نے آئین کے آرٹیکل 370 کے سیکشن ’ایک‘ کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے اور ریاستی حکومت کی رضامندی سے آرٹیکل 35 ’اے‘ یعنی آئینی (جموں و کشمیر کے تناظر میں) حکم 1954 کو ختم کر دیا ہے۔اب اس جگہ پر آئین (جموں و کشمیر کے تناظر میں) حکم 2019 لاگو ہوگا۔یہ حکم فوری طور پر تمام الزامات کے ساتھ لاگو ہوگا۔
جموں کشمیر سے متعلق آرٹیکل 35 ‘اے’ ریاست کے لوگوں کی شناخت اور ان کی خصوصی حقوق سے متعلق تھا۔
صبح میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں اس سلسلہ میں فیصلہ کی منظوری دی گئی تھی۔