سری نگر،15 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو برسوں کے بعد امسال ماہ مبارک رمضان کے دوران ایک بار پھر مختلف قسموں کے کھجوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ درج ہونے لگا ہے.
SRINAGAR, APR 15 (UNI) A shopkeeper displaying different types of Dates in Srinagar on Friday, as after the two years of lockdown due to the Corona epidemic, the sale of dates has started increasing again in Kashmir valley during the holy month of Ramadan. UNI PHOTO-SRN12
بتادیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں کے دوران ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار بند رہنے سے جہاں تمام تر شعبہ ہائے حیات متاثر ہوئے وہیں کھجوروں کا تجارت بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔
وادی میں یوں تو سال بھر مختلف قسموں کے کھجور دکانوں پر دستیاب رہتے ہیں اور لوگ ان کو خرید بھی لیتے ہیں لیکن ماہ صیام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں مختلف قسموں کے کھجوروں سے سجائے ہوئے ریڑھیاں بھی نمودار ہونے لگتی ہیں جہاں افطار سے قبل لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔
کھجور کے تجارت سے وابستہ ترمبو انٹرپرائزز کے مالک ظہور احمد ترمبو نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال کھجور کی مانگ میں ٹھیک اضافہ درج ہو رہا ہے۔