سری نگر، 13 مارچ (یو این آئی) اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے ‘توہین قرآن اقدام’ کی جہاں وادی کے علما بلا لحاظ مسلک شدید مذمت کر رہے ہیں وہیں عوام میں بھی غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی مقامات پر لوگوں نے ہفتے کو مذکورہ سابق چیئرمین کے خلاف احتجاج درج کیا۔
علما کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا توہین قرآن اقدام مسلمانوں کے درمیان فتنے کی آگ بھڑکانے کی ایک منصوبہ بند سازش ہے اور ایک خاص مکتب فکر کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے وسیم رضوی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار رہا ہے تاکہ مسلمانوں میں فتنہ و فساد کے بیج بوئے جا سکیں۔