سری نگر، 19 دسمبر؛وادی کشمیر میں جاری ریکارڈ ساز سردیوں سے جہاں ایک طرف معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں وہیں دوسری طرف ڈاکٹروں نے لوگوں خاص کر عمر رسیدہ افراد کو حد درجہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رواں موسم کی سرد ترین شب رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سردیوں کے لئے مشہور لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دارس میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 29.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔