نئی دہلی : بہبود و ترقیات برائے خواتین و اطفال کی وزیر مینکا گاندھی نے جنسی جرائم سے متعلق بچوں کے تحفظ ایکٹ (پوكسو) میں ترمیم کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا کے لئے حکومت قانون لائے گی۔
مینکا گاندھی نے آج ایک ویڈیو جاری کر کے کہا’’ میں کٹھوا اور حالیہ جنسی زیادتیوں کو جان کر بہت زیادہ بے چین ہو گئی ہوں۔ میں اور وزارت مل کرپوكسو ایکٹ میں ترمیم کی تجویزپیش کریں گے جس کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں موت کی سزا کاالتزام ہو‘‘۔
اس سے پہلے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے کل اس واقعہ کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انسان کے طور پر ہم اس کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو روکنے میں ناکام رہے لیکن اسے انصاف ضرور ملے گا۔
قابل غور ہے کہ جموں کشمیر کے کٹھوا ضلع میں بكروال برادری ی کی ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے بعد اس کا قتل کر دیاگیا تھا۔