نئی دہلی، ؛صدر رام ناتھ کووند نے عیدالاضحی کے موقع پر وطن عزیز خصوصا مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کی ہے۔
جمعہ کو اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر کووند نے کہا،”عیدالاضحی کے موقع پر، میں تمام باشندگان ملک، خصوصا مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ عیدالاضحی کا تہوار باہمی بھائی چارہ اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے اور لوگوں کو سب کے مفادات کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا،”آئیے ہم سب کووڈ 19 وبا سے نمٹنے کے لئے تمام قواعد اور ہدایات پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔ اس کے ساتھ، اس تہوار پر، خوشی بانٹیں اور باہمی روابط کو فروغ دیں۔“