نئی دہلی، 2اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے اترپردیش حکومت میں کابینی وزیر کمل رانی ورون کے اچانک انتقال پر اتوار کو گہرے رنج و غم کا اظہار کیا مسٹر کووند نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اترپردیش حکومت میں وزیر محترمہ کمل رانی ورن کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ وہ ایک مقبول عوامی خدمت گار تھیں، جو دو مرتبہ لوک سبھا کی رکن بھی رہیں تھیں۔
انہوں نے کہاکہ ان کے (محترمہ ورون کے) کے کنبہ اور ساتھیو ں سے میری تعزیت۔
خیال رہے کہ محترمہ ورون کا انتقال آج لکھنو میں ہوگیا۔ گزشتہ دنوں کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج انہیں نے آخری سانس لی۔ وہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں ٹکنیکل کی وزیر تھیں۔