نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند کو سینے میں درد کے سبب جمعہ کے روز یہاں فوجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل استپال نے اس سلسلے اطلاع دی ہے کہ انھیں سینے میں جکڑن محسوس ہوئی تھی۔ ان کا بہ ضابطہ ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے اور انھیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔