نئی دہلی ، 16 دسمبر (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز 1971 کی جنگ میں پاکستان پرہندوستان کی فتح کے ہیرو بہادر جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے تمام ملک کے باشندوں کو وجے دیوس کی مبارکباد دی ۔
وجے دیوس 1971 کی جنگ میں پاکستان پر ہندوستان کی فتح کی خوشی میں 16 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
اس جنگ کے خاتمے کے بعد 93،000 پاکستانی فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔