نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے دھن تیرس کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔
وزیراعلی نے ٹوئٹ کیا ’’امن خوشحالی کے تہوار دھن تیرس کی ملک کے سبھی عوام کو دلی نیک خواہشات۔ آپ سبھی کی زندگی خوشیوں سے لبریز رہیں،س بھی صحت مند رہیں خدا سے ایسی پراتھنا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دھن تیرس دیوالی سے ایک دن پہلے مانایا جات اہے۔
واضح رہے کہ دلی حکومت نے فضائی آلودگی کی سطح میں اور کورونا وائرس معاملوں میں اضافے کے سبب پیدا ہوئے صحت کے بحران کے پیش نظر پٹاکوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ قومی راجدھانی میں جمعرات کو اس مہلک وائرس کے سبب سب سے زیادہ 104 اموات ہوئیں۔