دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں رہتے ہوئے ایک اور ہدایت دی ہے۔ اس بار کیجریوال نے محکمہ صحت کو لے کر ہدایات دی ہیں۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے آج پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے بارے میں جانکاری دی۔









