نئی دہلی، 30 اپریل (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے معروف اداکار رشی کپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
’چنٹو انکل‘ نام سے بالي ووڈ میں مشہور رشی کپور کو جمعرات کی صبح ایچ این اسپتال میں انتقال ہو گیا. گزشتہ چند سال سے کینسر میں مبتلا 67 سالہ رشی کپور کو طبیعت خراب ہونے پر بدھ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
مسٹر کجریوال نے کہا’’اداکار کے اچانک انتقال کی خبر سے بہت غمزدہ ہوں۔ اداکار نے اپنی اداکاری سے کئی نسلوں کو تفریح کرائی۔ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ایشور ان کی روح کو شانتی دے‘‘۔
بالي ووڈ کے لئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسری بری خبر ہے۔ بدھ کو اداکار عرفان خان کا 53 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔