نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خصوصی عدالت کی جانب سے دی گئی ضمانت کے حکم پر دہلی ہائی کورٹ کی عبوری روک کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی اپنی درخواست بدھ کو واپس لے لیا۔









