عراق کے سیکورٹی اداروں نے شہر کربلا کی حالیہ بدامنی میں ملوث متعدد اہم عناصرکو گرفتار کرلیا ہے۔
صوبہ کربلا کی آپریشن کمانڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کربلائے معلی میں بدامنی پھیلا نے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے اصلی عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق گرفتارشدہ گان میں ایک سعودی شہری بھی شامل ہے جو اپنے ہوٹل میں بیٹھ کر مظاہرین کو ہدایت دیتا رہا ہے۔ گرفتار شدہ گان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے انہیں ایک سہولت کار کے ذریعے امریکی سفارت خانے سے رقوم فراہم کی جاتی رہی ہیں۔
کربلا آپریشن کمانڈ نے بتایا ہے کہ یہ عناصر مظاہرے کے نام پر چہلم امام حسین علیہ السلام کے رسومات میں خلل اور بدامنی پھیلانے کے لیے امریکی سفارت خانے کے ذریعے اجیر کیے گئے تھے۔