نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے بہار کو جمہوریت کی ماں قرار دیتے ہوئے بہار کے عوام کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار، عام انتخابات سامنے ہیں اور اس میں بہار کے عوام کو جمہوریت کو بچانے کے لئے اہم رول ادا کرنا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا ’’یوم بہار پر ریاست کے تمام لوگوں کو دلی نیک تمنائیں اور مبارکباد۔
بہار سے ہی گاندھی جی نے برطانوی راج کے خلاف ہندوستانیوں کی آواز بلند کی۔ آج پھر وہ وقت آ گیا ہے جب بہار کو جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے اور آئین کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’بہار، تہذیب اور ایک بھرپور تاریخ سے مالا مال ہے، جس نے صدیوں سے ہندوستان کا علمی مرکز بن کر ملک کو سمت دکھائی ہے۔ یوم بہار پر ریاست کے تمام لوگوں کو نیک خواہشات۔