نئی دہلی : کانگریس صدر ملکارجن کھڑے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا “بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس پر، ہم آئین اور سماجی انصاف کے کٹر حامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ باباصاحب نے اپنی پوری زندگی آزادی، مساوات، بھائی چارے اور انصاف کی جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کر دی تھی۔
اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ان کے خیالات اور نظریات کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے ان کی شاندار شراکت یعنی ہندوستان کے آئین کی حفاظت اور تحفظ ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ باباصاحب کا آئین، جو سماجی مساوات، انصاف اور حقوق کی روح پر مبنی ہے،
اہل وطن کے لیے سب سے طاقتور اوزار ہے – اور میں اس کی حفاظت کے لیے ہمیشہ پرعزم ہوں۔ آئین کے معمار کو میرا نمن ۔جے بھیم، جے سنویدھان۔
محترمہ گاندھی نے کہا ’’جمہوری نظام کا بنیادی حصہ سماجی مساوات میں ہے اور سماجی مساوات لانا سیاسی نظام کا بنیادی فرض ہے۔
آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی نے ملک کو مساوات، انصاف، بھائی چارے اور تبدیلی کا نظریہ دیا اور آئین کے ذریعے استحصال اور محروموں سمیت ہر شہری کو طاقت دی۔ آج ان کے مہاپری نروان دیوس کے موقع پر انہیں خراج عقیدت کرتی ہوں۔