نئی دہلی، کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پہلگام دہشت گردانہ حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کے لئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے۔
کانگریس صدر اور سابق صدر نے پیر کو وزیر اعظم کو لکھے الگ الگ خطوط میں کہا کہ یہ ملک کے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے تاکہ یہ مضبوط پیغام دیا جا سکے کہ ملک بحران کی اس گھڑی میں متحد ہے۔ پارٹی نے دونوں خطوط کو منگل کو میڈیا کو جاری کیا۔