کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور میں سرخیوں میں رہے بکرو واقعہ کے الزام میں جیل میں قید خوشی دوبے کی بہن نہا تیواری کو کانگریس نے کانپور کے کلیان پور اسمبلی حلقے سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
اس سے پہلے پارٹی نے خوشی دوبے کی ماں گائتری کو کلیان پور سے امیدوار قرار دیا تھا لیکن ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے وہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گی۔
اب ان کی جگہ خوشی کی بہن نہا تیواری کو میدان میں اتارا گیا ہے۔