شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کو ان کا جانشین مقرر کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں شمالی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نوجوان بیٹی جو اپنے والد کے ساتھ اکثر عوامی تقریبات میں منظرِ عام پر نظر آتی ہیں ممکنہ طور پر ان کی جانشین ہیں۔
رپورٹ میں کم جونگ ان کی بیٹی کی شناخت ’کم جو-اے‘ بتائی گئی ہے تاہم کوئی ذاتی تفصیلات مثلاً ان کا نام اور عمر وغیرہ نہیں بتائی گئی۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ’کم جو-اے‘ کم جونگ ان کی سب سے لاڈلی بیٹی ہیں، اسی لیے شمالی کوریا کے فوجی جرنیل اور دیگر اعلیٰ عہدے دار ان کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اسی طرح کے مناظر نے میڈیا میں ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ کم جونگ ان اپنی اس لاڈلی بیٹی کو اپنا جانشین بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔