اسکاٹ لینڈ نے برطانوی بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا کی تاجپوشی کا جشن منایا۔ شاہ چارلس کی تاج پوشی کے موقعے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ایک بڑے جلوس کے علاوہ ایئرشو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
شاہ چارلس اور کیملا نے مئی میں لندن کے ویسٹ منسٹر چرچ میں تاج پوشی کی تھی۔ ان کی تاج پوشی کی اس تقریب میں تقریبا 100 عالمی رہ نماؤں نے شرکت کی تھی اور یہ سات دھائیوں بعد برطانیہ میں ہونے والی سب سے بڑی شاہی تقریب تھی۔
٧٤ سالہ بادشاہ کو گذشتہ سال ستمبر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کی موت کے بعد برطانیہ کا تخت نشین کیا گیا تھا۔ برطانوی بادشاہ کو برطانیہ کے تخت کی ملکیت کے علاوہ 14 دیگر خطوں کے تخت کا وارث قراردیا گیا تھا۔
سنہ 1603 میں دونوں ریاستوں کے انضام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔ اسی مناسبت سے آج بدھ کے روز اسکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ کے مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی 100 کے قریب شخصیات کی شرکت کے ساتھ ایک مشہور جلوس منعقد کیا جائے گا۔
اسکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے کہا کہ “سکاٹش تاجپوشی میں شاہی لباس اور زیورات بہت تاریخی اہمیت کا حامل ہیں ، کیونکہ یہ گذشتہ پانچ صدیوں کے دوران بہت سی بڑی تقریبات میں موجود رہے ہیں۔”
چارلس کے ہمراہ ان کے بڑے بیٹے اور ان کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ بھی تقریب میں شریک ہیں۔
بادشاہ سلامت کو اڈنبرہ کے قلعے سے اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔