شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب جلد ہی منعقد ہونے والی ہے لیکن ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اس تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں۔
معروف برطانوی کاروباری شخصیت کیرن بریڈی کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس کو اپنی تاجپوشی کی تقریب کے لیے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے علاوہ بھی کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
53 سالہ کاروباری خاتون نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ حالیہ برسوں میں بریگزٹ اور نیکولا اسٹرجن کی سکاٹش آزادی کی مہم کے بعد تقسیم ہو چکا ہے۔
لہٰذا، اس وقت ملک کو کسی ایسی چیز کی ضرورت ہے جو کہ ان تمام زخموں کو بھر سکے اور برطانوی قوم کو دوبارہ متحد کرے۔