برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا متنازع کوہ نور ہیرے سے مزین تاج نہیں پہنیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس کے بیان میں کہا گیا ہےکہ 6 مئی کو کوئین کانسورٹ، کمیلا کی تاجپوشی کی جائے گی جس میں ملکہ کمیلا کو کوئین میری کا تاج پہنایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ تاج 1911 میں کنگ جارج ششم کی اہلیہ نے پہنا تھا، تاجپوشی سے قبل کوئین میری کے تاج میں ضروری رد وبدل کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق کوہ نور کا تاج آخری بار چارلس کی دادی نے اپنی تاجپوشی کے دوران پہنا تھا۔واضح رہے کہ بھارت کئی مرتبہ کوہ نور کا اصل حقدار ہونے کا دعویٰ کرچکا ہے، اس ہیرےپر بھارت اور برطانیہ کےمابین ایک عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔