موسیقی کے معاملے میں ہندستان کی سرزمین یو ں تو بہت ذرخیز کہی جاسکتی ہے اور اس عظیم سرزمین ہندستان پر متعدد معتبر ہستیاں دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان ہی عظیم فنکار ہستیوں میں ہری پرساد چورسیا کا بھی شمار ہوتا ہے ۔ جنہوں نے اپنی بانسری کی دھن سے ایک زمانے تک اپنے سامعین کا دل جیتا۔
پنڈت ہری پرساد چورسیا کی پیدائش یکم جولائی 1938ء کو اترپردیش کی ریاست الہ آباد میں ہوئی۔ جس وقت ان کی عمر محض 6 برس تھی ان کی ماں انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے موسیقی کا فن اپنے والد کے علم میں لائے بغیر اپنے ایک دوست کے گھر پر سیکھا۔ ان کے والد کو پہلوانی کا بہت شوق تھا اور وہ ان کو بھی پہلوان بنانا چاہتے تھے اور وہ انہیں اپنے ساتھ اکھاڑہ بھی لے جایا کرتے تھے ۔ لیکن ان کی طبیعت موسیق کی طرف مائل تھی۔
Ahead of 'Parampara – A Guru Purnima Special', Pandit Hariprasad Chaurasia shares the significant influence his guru had on his life. Experience a captivating flute recital featuring him and Rakesh Chaurasia on July 1st, 7:30 pm.
Book your tickets now on https://t.co/k2phrES7gn pic.twitter.com/rM95i1CRwA— Nita Mukesh Ambani Cultural Centre (@nmacc_india) June 29, 2023