سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو صحت یاب ہونے کے بعد کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘شاہ سلمان کو صحتیاب ہوجانے پر ریاض کے کنگ فیصل اسپتال سے 30 جولائی کو رخصت کیا گیا۔’
واضح رہے کہ 23 جولائی کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اسپتال میں پتے کی کامیاب سرجری کی گئی تھی۔
#فيديو| #خادم_الحرمين_الشريفين يغادر المستشفى بعد أن منّ الله عليه بالصحة والعافية.
حفظ الله خادم الحرمين الشريفين ووقاه من كل مكروه ومتّعه بالصحة والعافية.#واس pic.twitter.com/dQFFPF48Mo— واس الأخبار الملكية (@spagov) July 30, 2020