سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 84 سال کے شاہ سلمان کو مثانے میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔