جموں: جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے مچل ماتا مندر کے راستے پر چلنے والے آخری گاؤں چسوتی میں بادل پھٹنے سے مچی تباہی میں مہلوکین کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے جمعرات کو گاؤں میں تلاشی آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے جسم کے اعضاء کی ڈی این اے پروفائلنگ شروع کر دی ہے۔









