ممبئی ، 23 ستمبر (یواین آئی) عالمی سرمایہ کار فرم کے کے آر نے بدھ کے روز مکیش امبانی کی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں 5550 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
کے کے آر نے آر آر وی ایل میں 4.21 لاکھ کروڑ روپے کی ایکوئٹی ویلیوشن پر سرمایہ کاری کی ہے۔ کے کے آر کو سرمایہ کاری سے 1.28 فیصد ایکویٹی ملے گی۔
اس سے قبل کے کے آر نے مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
15دن کے اندر آر آر وی ایل میں یہ دوسری سرمایہ کاری ہے۔ اس سے قبل 9 ستمبر کو سلور لیک نے آر آر وی ایل میں 1.75 فیصد ایکویٹی کیلئے ساڑھے سات ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
خیال رہے مکیش امبانی کے آر آر وی ایل نے حال ہی میں ملک کے خوردہ کاروبار میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک جمی جمائی فیوچر گروپ کو 24713 کروڑ روپے میں خریدلیا تھا۔