بلغراد ، 30 جنوری (اسپوتنک) جمہوریہ کوسوو یکم فروری سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے گا۔
کوسوو کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا’’جمہوریہ کوسوو اسرائیل کے ساتھ ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔ کوسوو کی بین الاقوامی شہریت اور وابستگی مضبوطی سے مربوط ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کوسوو اور اسرائیل کے مابین ورچوول تقریب میں سفارتی تعلقات کو باضابطہ بنانے پر پیریکم فروری کو دستخط کئے جائیں گے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دستاویزات پر کوسوو کے وزیر خارجہ میلزا ہرڈینیز اسٹوبلا اور اسرائیلی وزیر خارجہ گیبریل اشکینازی کے دستخط کریں گے۔