نئی دہلی، 7جولائی (یو این آئی) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کووڈ 19وبا سے جدوجہد میں ہندستان کی عالمی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظر میں یہ ملک ’فارمیسی آف دی ورلڈ‘ بن گیا ہے.
تھائی لینڈ، رومانیہ، قزاقستان اور ترکی کے سفرا کی طرف سے سفارتی دستاویز سونے جانے کے موقع پر مسٹر کووند نے کہاکہ دنیا کی فارمیسی کے طورپر ہندستان نے ضروری دواوں اور آلات کی سپلائی کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
صدر نے کہاکہ کوووڈ۔19وباس ے جدوجہد میں ہندستان نے دنیا کے ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر فیصلہ کن کرادار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر تھائی لینڈ کی سفیر محترمہ پتارت ہانگ ٹانگ، رومانیہ کی سفیر محترمہ ڈینیالہ ماریانا سوجونوف تانے، قزاقستان کے سفیر نورلان زائغاسبائف اور ترکی کے سفیر فرات سنیل نے اپنی شناخت سے متعلق دستاویزجمع کرائے۔