نئی دہلی، 14 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئین کی معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر بدھ کے روز انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کووند نےٹوئٹ کرکے کہا ’’ہندوستانی آئین کے معمار، بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے مساوات پر مبنی سماج بنانے کے لئے تاحیات جدوجہد کی‘‘۔
انہوں نے لکھا ’’آہیے ، ہم ان کی زندگی اور افکار سے سبق لیں اور اپنے طرز عمل میں ان کے نظریات شامل کرنے کا عزم کریں۔‘‘