نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو صدر رام ناتھ کووِند کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے غیرب اور محروم طبقات کے فلاح و بہبود اور انھیں بااختیار بنانے کے تئیں ان کی لگن ہم سبھی کے لیے باعث ترغیب ہے۔
مسٹر کووند 25 جولائی کو ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے اور آج وہ 75 برس کے ہو گئے۔
مسٹر شاہ نے صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا،’ عزت مآب صدر صدر رام ناتھ کووِند کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ملک کے غریب اور محروم طبقات کے فلاح و بہبود اور انھیں بااختیار بنانے کے تئیں آپ کی لگن ہم سبھی کو ترغیب دیتی ہے۔ آپ کی ذہانت اور مہارت سے ملک کو قوت ملی ہے۔ آپ کی بہترصحت اور طویل العمری کی دعا کرتا ہوں‘۔