نئی دہلی ، 17 ستمبر (یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے زندگی کے اقدار اور جمہوری روایت میں وفاداری کی مثال پیش کی ہے۔
مسٹر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا ’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ آپ نے ہندوستان کے زندگی کے اقدار اور جمہوری روایت میں وفاداری کی مثال پیش کی ہے ۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ ایشور آپ کو ہمیشہ صحت مند اور خوش رکھے اور ملک کو آپ کی انمول خدمات حاصل ہوتی رہیں ۔