نئی دہلی ، 22 اگست (یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارکباددی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’گنپتی بپا موریا! ’گنیش چتروتی‘ کےموقع پر اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ یہ تہوار ہندوستان کے عوام کے جوش و خروش ، مسرت اور خوشی کی علامت ہے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا ’’میری دعا ہے کہ کووڈ ۔19 کی وبا جلد ہی شری گنیش جی کی کرپا سے ختم ہو اور ملک کے سبھی لوگ خوشحال اور صحتمند زندگی بسر کریں۔‘‘