گورکھپور، 27 اگست؛ رام ناتھ کووند 28 اگست کو دوسری مرتبہ مشرقی اتر پردیش کے اس ضلع کا دورہ کرنے والے پہلے صدر ہوں گے۔
مسٹر کووند گورکھپور کا دورہ کرنے والے ملک کے پانچویں صدر ہیں اور ضلع گورکھپور ہفتہ کو چھٹی مرتبہ صدر کا استقبال کریں گے۔ میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام دو مرتبہ گورکھپور آچکے ہیں، لیکن جب وہ دوسری بار گورکھپور آئے تو وہ سابق صدر ہوچکے تھے۔
مسٹر کووند کے استقبال کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاہم، گورکھپور کے لیے یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ سال 1955 میں گورکھپور نے ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کا استقبال کیا تھا۔ وہ یہاں ٹرین سے آئے تھے۔ شمال مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر پنکج کمار سنگھ کے مطابق انہوں نے مقامہ اور اردگرد کے علاقے کا معائنہ کیا تھا۔ انہوں نے یہاں گورکھ ناتھ مندر کے بھی درشن کئے تھے۔ اس دوران ان کے لیے اسپیشل سیلون قائم کیا گیا تھا۔
سابق صدر سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشنن بھی گورکھپور آچکے ہیں۔ انہوں نے گورکھ ناتھ مندر کا بھی دورہ کیا تھا۔ موجودہ صدر مسٹر کووند دسمبر 2018 میں مہارانا پرتاپ ایجوکیشن کونسل کے تاسیسی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ اس موقع پر اترپردیش کے سابق گورنر رام نائک اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔