نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو سول سروسز ڈے کے موقع پر تمام سرکاری ملازمین کو مبارکباد دی۔
مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا، ’’ماضی اور حال کے تمام سرکاری ملازمین کو سول سروسز ڈے پر میری نیک خواہشات۔ انہوں نے ایک سرکردہ قوم کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘
انہوں نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ پوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرتے رہیں اور ملک کو آگے لے جانے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں جس طرح سردار ولبھ بھائی پٹیل نے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔‘‘
مسٹر وینکیا نے ٹویٹ کیا، ’’ ہندوستان کے سول سروسز ڈے پر ماضی اور حال کے سبھی سیول سروسز ملازمین کو میری مبارکباد۔انہوں ایک ترقی پذیر ملک کے طورپر ہندوستان کے ابھرنے میں تعاون دیا ہے۔‘‘
سرکاری ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’’انہیں ایک قابل، باصلاحیت اور شہری مرکوز سرکاری ملازم کے طور پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے وژن پر کھرا اترتے ہوئےدیکھنا خوشی کی بات ہے۔‘‘
نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ’’آج سرکاری ملازمین کے لیے بھی ایک موقع ہے کہ وہ ہماری آئینی اقدار کے ساتھ عہد کریں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ترقی کے ثمرات کو ہمارے ملک کے غریب ترین اور سب سے کمزور طبقوں کی دہلیز تک پہنچائیں۔ اس سمت میں ان کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘