نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے سوامی وویکانند کی سالگرہ پر منگل کے روز انھیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا،
” سوامی وویکانمد کی جینتی پر میری انھیں دلی خراج عقیدت۔ پوری انسانیت بالخصوص نوجوانوں کے لیے باعث تحریک وویکانند نے ہندوستان کی روحانی وراثت کو نئی زندگی دی اور عالمی سطح پر اسے مرکز توجہ میں لایا”۔
انہوں نے مزید لکھا،”ان کی (وویکانند کی) تعلیمات ہم سبھی کو تحریک دیتی رہتی ہیں”۔