نئی دہلی ، 21 جون (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔
مسٹر کووند نے پیر کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر سب کو مبارکباد ۔
ہمارے رشیوں نے ہزاروں سالوں سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کو صحت اور خوشگوار زندگی کی نعمت اور جسم و دماغ کے امتزاج کا ذریعہ یوگا کی شکل میں دنیا کو پیش کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا “انسانیت کے لئے یہ ہندوستان کا انوکھا تحفہ ہے۔ یوگا کووڈ ۔19 کے تناظر میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں یوگا کی مشق کی۔