ممبئی:بالی ووڈ میں کرشمہ کپور کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرنے کی طرف اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔
ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کو اداکاری کے فن وراثت میں ملی۔ ان کے والد رندھیر کپور اداکار جبکہ ماں ببیتا جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔ کرشمہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز سال 1991 میں آئی فلم’ پریم قیدی’ سے کیا۔ نوجوان محبت کی کہانی پر بنی اس فلم میں ان کے ہیرو کے کردار ہریش نے نبھایا۔ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ ساتھ ہی کرشمہ کی اداکاری کو بھی سراہاگیا۔
فلم ‘پریم قیدی’ کی کامیابی کے بعد کرشمہ نے پولیس آفیسر، جگر ،اناڑی، انداز اپنا اپنا، دلارا جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان فلموں کو ناظرین نے پسند تو کیا لیکن کامیابی کا
کریڈٹ بجائے ان کے فلم اداکاروں کو دیا گیا۔
کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں آئی فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کے طور پر عامر خان تھے ۔ بہترین نغموں ، موسیقی اور اداکاری سے سجی اس فلم کی کامیابی نے کرشمہ اسٹار کے طور پر قائم کر دیا۔ سال 1997 میں آئی فلم دل تو پاگل ہے کرشمہ کپور کے فلمی کیریئر کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی اس فلم میں ان کا مقابلہ مادھوری دکشت سے تھا باوجود اس کے اپنی اداکاری سے وہ سامعین کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں۔
نوے کی دہائی میں کرشمہ پر یہ الزام لگنے لگے کہ وہ صرف گلیمرس کردار ہی ادا کرتی ہیں۔ اس شبیہ سے باہر نکالنے میں ڈائریکٹر پروڈیوسر شیام بینیگل نے ان کی مدد کی اور انہیں لے کر فلم ‘زبیدہ’ بنائی۔ اس فلم میں انہوں نے ‘زبیدہ’ کے ٹائٹل کردار میں نظر آئیں۔
فلم اداکارہ ریکھا کی موجودگی کے باوجود کرشمہ نے اپنے مضبوط اداکاری سے ناظرین کی دادو تحسین لوٹنے میں کامیاب رہی.۔فلم میں اپنی بااثر اداکاری کے لیے وہ فلم فیئر کے ریویو ایوارڈ سے نوازا کی گئی۔
۔ 2000 کی دہائی میں کرشمہ کپور نے ناظرین کی پسند کو دیکھتے ہوئے چھوٹے پردے کا بھی رخ کیا اور کرشما سیریل بطور اداکارہ کام کرکے ناظرین کی بھرپور تفریح کی۔ سال 2003 میں صنعت کار سنجے کپور سے شادی کرنے کے بعد کرشمہ نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا لیکن بعد میں فلم ساز سنیل درشن کے زور دینے پر انہوں نے فلم ‘میری جیون ساتھی’ کے ذریعے فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر واپسی کی. فلم میں اپنے منفی کردار سے کرشمہ کپور نے ناظرین کو خوش کر دیا۔
کرشمہ کے فلمی کیریئر میں ان کی جوڑی اداکار گووندا کے ساتھ بہت پسند کی گئی. ان کی جوڑی سب سے پہلے سال 1993 میں آئی فلم مقابلہ میں ایک ساتھ پسند کی گئی. بعد میں ان کی جوڑی کو فلم سازوں نے اپنی فلموں میں دوہرایا۔ ان فلموں میں راجہ بابو، دلارا ، خودار، قلی نمبر ون، ساجن چلے سسرال، ہیرو نمبر ون، حسینہ مان جائے گی اور شکاری. جیسی فلمیں شامل ہیں۔
کرشمہ کو ان فلمی کیریئر میں تین بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے . سال 1996 میں آئی فلم راجا ہندوستانی. کیلئے سب سے پہلے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا. اس کے بعد سال 1997 میں آئی فلم ‘دل تو پاگل ہے ‘ کے لیے انہیں بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر اور قومی ایوارڈ سال 2000 میں فلم ‘فضا’ کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔
سال 2012 میں آئی فلم ‘ڈینجرس عشق’ سے کرشمہ نے ایک بار پھر انڈسٹری میں ایک بار پھر واپسی کی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم کامیاب نہیں رہی. کرشمہ نے اپنے دو دہائی طویل فلمی کیریئر میں تقریبا 60 فلموں میں کام کیا ہے ۔ کرشمہ ان دنوں فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں۔