ممبئی، 11 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بغیر جم گئے 15 کلو وزن کم کر لیا ہے۔
کریتی سینن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم ممی کے بعد کافی وزن بڑھا لیا تھا۔
کریتی نے پہلے وزن بڑھانے کے لیے چپس، چاکلیٹ، شیکس اور بہت کچھ کھایا اور پھر لاک ڈاؤن کے دوران ورچوئل ورک آؤٹ کے ساتھ یہ سب کھانا چھوڑ دیا۔
کریتی نے بغیر جم گئے اپنا وزن کم کرلیا۔
کریتی سینن نے ‘ممی’ میں سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہوں نے 15 کلو وزن بڑھایا۔
کریتی سینن نے کہا ’’میں نے ورچوئل ٹرینر کی مدد سے گھر پر کام کرنا شروع کیا۔
میں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وزن کم ہوا۔
جب میں ممی کو کرتے وقت اپنے عام جسمانی وزن سے 15 کلو زیادہ تھی، مجھے یاد ہے کہ میں خود کو ان فٹ محسوس کر رہی تھی۔
جب آپ اتنا ان فٹ محسوس کرتے ہیں، تو آپ فٹنس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں‘‘۔
کریتی فی الحال ٹائیگر شراف کے ساتھ ‘گن پتھ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
وہ پربھاس کے ساتھ ‘آدی پرش’، ورون دھون کے ساتھ ‘بھیڑیا ‘ اور کارتک آریان کے ساتھ ‘شہزادہ’ میں بھی نظر آئیں گی۔