لکھنؤ:’ کمشنر ڈاکٹر روشن جیکب نے منگل کو ککریل ندی کے ساحل پر واقع استی گاؤں کا معائنہ کیا۔ معائنہ کےد وران منطقائی کمشنر نے ککریل ندی کو اپنی حقیقی شکل میں لانے کے لئے افسران کو ترجیحات کی بنیاد پر ناجائز قبضے ہٹانے کے احکام دیئے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی طرح پانی کا بہاؤ متاثر نہ ہونے پائے۔
انہوںنے ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ بخشی تالاب کو احکام دیئے کہ جن مقامات پر ناجائز قبضے ہیں ان مقامات پر ریونیو تین کے ذریعہ پیمائش کراتے ہوئے اہم کارروائی کرائیں۔
معائنہ کےدوران منطقائی کمشنر نے کہاکہ ککریل ندی ہمارے ضلع کی ثقافتی عظیم ریکھا ہے۔ ندیاں ہماری ماں ہیں جو ہمارے ملک کے ہر نظام کو اپنے پانی سے خالص کرتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج ندیوں کے آس پاس لوگوں کے ذریعہ گندگی اور ناجائز قبضے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کےتحفظ کےلئے ہمیں خود کو بیدار ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ ککریل ندی کا نہ صرف ثقافتی اور روحانی اہمیت ہے بلکہ ضلع کی آبادی کےلئے زندگی سے سیدھا تعلق جڑا ہوا ہے۔ اس دوران انہوں نے استی گاؤں کےلوگوں سے بات چیت کی۔ گاؤں والوں نے بتایاکہ اس گرام سبھا میں 22 تالاب ہیں ۔
تالابوں کی تزئین کاری کےلئے منطقائی کمشنر نے چیف ترقیاتی افسر کو احکام دیئے۔ انہوںنے کہاکہ ندی کو نشانزد کراتے ہوئے مائنر کی صاف صفائی ، سنچائی محکمہ کے ذریعہ کرایا جانایقینی کیاجائے۔